اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا امریکہ سے ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

0
67

کراچی: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئیترس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جوہری پروگرام پر کام روکنے کے بعد ایران پر عائد پابندیاں ہٹا دی جائیں، اقوام متحدہ کی پندرہ رکنی کونسل 2015 کے معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق آئندہ ہفتے غور کرے گی۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے ایران نے معاہدے کے تحت جوہری ہتھیاروں کے حصول کا پروگرام ترک کردیا ہے، اس لئے بائیڈن انتظامیہ کو ایران پر عائد معاشی پابندیاں ختم کردینی چاہئیں، پابندیوں کے خاتمے سے ایران جوہری پروگرام کو توانائی کے حصول تک محدود رکھنے کو یقینی بنائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں