پیپلز پارٹی کی حالت کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، ترجمان جمعیت علماء اسلام

0
312

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری کے۔بیان پر مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم غوری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حالت کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی۔ نیئر بخاری اپنی خفت مٹانے اور پیپلزپارٹی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ رویوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا ایجنڈا پی ڈی ایم کو اپنے بیانیے سے دور کرنا تھا۔ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپس 8 جماعتوں کی مشاورت سے ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نیئر بخاری پہلے صادق سنجرانی کو کامیاب کرانےکی وضاحت کریں۔ شیری رحمن نے پیپلز پارٹی قیادت کی طرف سےصادق سنجرانی سے کیا ڈیل طے کی تھی۔ سینیٹ الیکشن سے چند روز قبل صادق سنجرانی شیری رحمن ملاقات میں کیا طے ہوا تھا۔ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سات ووٹ ایک ایک کرکے ضائع ہوئے فاروق نائیک خاموش رہے۔ پیپلزپارٹی کے اپنے دانشوروں نے پیپلز پارٹی کو تنہائی کا شکار کردیا اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے بنیادی اصولوں اور چارٹر پر کار بند ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں