آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے خلاف وال چاکنگ، تحریک انصاف کا سرگرم کارکن گرفتار

0
247

اسلام آباد: راولپنڈی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف دیواروں پر نعرے لکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے وال چاکنگ پر نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ روات میں دو دن قبل ایف آئی آر درج کی تھی۔ ایف آئی آر پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت درج کی گئی تھی جس میں پنجاب پروبیشن آف ایکسپریسنگ میٹرز آن والز کی دفعہ اور دفعہ 124 شامل کی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو تھانہ روات کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں حکومت، فوج اور اہم سرکاری شخصیات کو گالیاں دینے اور وال چاکنگ کا اعتراف کرتے ہوئے تعلق تحریک انصاف سے بتایا ہے۔ ملزم نے بحریہ فیز 8 میں فوج اور حکومت کے خلاف دیواروں پر نازیبا الفاظ لکھے تھے۔ ملزم کو قریب لگےکیمروں کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں