پنجاب’ خیبر پختونخوا کے صوبائی الیکشن میں التوا کے معاملہ، جسٹس امین الدین کی کیس سننے سے معذرت، سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

0
66

اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبائی الیکشن میں التوا کے معاملے پر سماعت کرنے والا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا ہے۔ بینچ کے رکن جسٹس امین الدین کی جانب سے جمعرات کو معاملے کی سماعت سے انکار کیا گیا جس کے بعد یہ بینچ تحلیل ہو گیا۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس امین الدین کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی جانب سے بدھ کو ازخود نوٹس کے مقدمات کے حوالے سے جو فیصلہ دیا گیا اس کے بعد بھی بینچ کارروائی جاری رکھنا چاہتا تھا لیکن وہ اس معاملے کی سماعت سے معذرت کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ تین دن سے اس معاملے کی سماعت کر رہا تھا۔ اس بینچ میں جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل تھے۔ اب الیکشن کے التوا کے معاملے کی سماعت نئے بینچ کی تشکیل کے بعد ہی ممکن ہو گی۔

بینچ کی تحلیل کے بعد اس کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ وہ قیاس آرائیاں نہیں کرنا چاہتے اور چیف جسٹس اور سینیئر جج مل کر جو فیصلہ کریں گے اس کے مطابق وہ پیش ہو جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایک فیصلہ آ چکا تھا جس پر مختلف ججوں کی مختلف آرا ہیں، بہتر ہے کہ وہ آپس میں مشاورت کر کے خود یہ معاملہ حل کر لیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں