جرمنی نے کھلے آسمان تلے اکٹھا ہونے کی اجازت دے دی

0
64
People take advantage of a warm sunny day in Berlin's Volkspark Friedrichshain on March 18, 2020, despite restrictions due to the new coronavirus COVID-19. (Photo by John MACDOUGALL / AFP)

جرمنی: دارلحکومت برلن میں کھلے آسمان تلے 200 افراد کے اکٹھا ہونے کی اجازت دے دی گئ ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 جون سے برلن بھر میں دو سو افراد کے ایک کھلے آسمان تلے جمع ہوکر کوئی بھی تقریب کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں 16 جون سے یہ تعداد بڑھ کر300  افراد تک پہنچ جائے گی اور جون کے آخر تک 1000 افراد کسی بھی تقریب میں شامل ہوسکیں گے۔

اسی کے ساتھ ساتھ برلن حکومت نے فٹنس اسٹوڈیوز کھولنے کی بھی اجازت دے دی ہے اور اسی طرح کے مزید تفریحی چیزیں جیسے سینما وغیرہ 30 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔ حکومت نے ریسٹورنٹس کے لئے بھی چھوٹ کا اعلان کیا ہے جو ٹیکس پہلے 19 فیصد تھا اب وہ 7 فیصد کر دیا گیا ہے۔تاکہ ریسٹورنٹ والے اپنا نقصان پورا کر سکیں ۔

یاد رہے کہ یہ تمام کام حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کئے جاسکیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں