گھگھر سبزی و فروٹ منڈی کے ترقیاتی کام کا آغاز کردیا گیا

0
187

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے نیشنل ہائے وے سے متصل گھگھر سبزی و فروٹ منڈی کے ترقیاتی کام کا آغاز کردیا گیا۔

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کراچی حاجی علی احمد جوکھیو کی نگرانی میں گھگھر سبزی منڈی کی زمین پر صفائی و ستھرائی کا کام شروع کر دیا گیا۔ گھگھر سبزی منڈی کے لئے مختص کردہ سو ایکڑ زمین پر مارکیٹ کمیٹی کراچی کی نگرانی میں صفائی مہم شروع کردی گئی۔

مارکیٹ کمیٹی کراچی کے چیئرمین حاجی علی احمد جوکھیو نے صفائی و ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ گھگھر سبزی و فروٹ منڈی کے قیام سے مقامی لوگوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ گھگھر سبزی منڈی بننے سے ملیر، کورنگی، ایسٹ، ٹھٹھہ، سجاول اور دیگر اطراف کے لوگوں کو سستے نرخون پر سبزی اور فروٹ مل سکے گا۔ گھگھر سبزی منڈی میں بینک، کولڈ اسٹور سمیت پانچ ہزار سے دوکانین تعمیر ھونگی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ، وزیر زراعت منظور وسان کی ہدایات پر آبادگاروں کو عوام کو ریلیف دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر
پریس کلب کے صدر مرتضی چانڈیو، سابق ممبر ضلع کونسل کراچی آغا طارق پٹھان، چوہدری اکرم آرائیں، سید رحیم شاہ و دیگر بھی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی کے ہمراہ تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں