وفاقی پولیس کی جینڈر پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری

0
84

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے جینڈر پروٹیکشن یونٹ کی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردیں۔ گزشتہ تین ماہ میں اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کی 521 شکایات موصول ہوئیں۔ مارپیٹ، جنسی حراسگی، ذہنی تشدد ڈرانا دھمکانا اور نازیبا الفاظ کا استعمال جیسی شکایات شامل تھی۔ 217 شکایات جینڈر پروٹیکشن یونٹ کی ہیلپ لائین 8090 پر موصول ہوئیں اور 304 شکایات ڈیسک پر تحریری شکل میں موصول ہوئیں۔ 467 درخواستوں پر فوری خواتین کی داد رسی کرکے نمٹادیا گیا اور خواتین پر تشدد کرنے والے 10افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔ 44 شکایات پر انکوائری کی جارہی ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جینڈر پروٹیکشن یونٹ متاثرہ خواتین کی مدد میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس یونٹ کے قیام سے خواتین وببچوں کی ہراسگی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی۔ خواتین کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے اور بلاخوف وخطر پولیس سے مدد حاصل کر رہی ہیں۔ عملہ کال موصول ہونے پر فوری طور پر رسپانس فراہم کرئے اور کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں