ہم نے 20 سال دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی، فواد چوہدری

0
46

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے 20 سال دہشتگردی کے خلاف جنگ  لڑی اور گزشتہ دنوں انفو لیب پکڑی گئی ہے۔ انفو لیب کے ذریعے پاکستان مخالف اقدامات کیے گئے اور گزشتہ حکومتوں نے وزارت اطلاعات کے اداروں میں صرف بھرتیاں کیں۔ بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے 845 سے زیادہ ویب سائٹس بنائیں اور اداروں کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کر کے اداروں کو تباہ کیا اور ہم اداروں کو مستحکم کر رہے ہیں۔ اگست کے پہلے ہفتے میں پی ٹی وی ایچ ڈی ہو جائےگا اور اے پی پی کو ڈیجیٹل نیوز ایجنسی کی شکل دینگے۔ اگست میں ریڈیو پاکستان کی نئی پروگرامنگ ترتیب دینگے۔ صحافیوں پر سب سے زیادہ حملے پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے اور مسلم لیگ ن کے دور میں 18 صحافیوں پر حملے ہوئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے فیک نیوز پر مہم چلائی اور عالمی میڈیا پر پاکستان مخالف بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہونے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہے۔ صحافیوں کو کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنایا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں