قومی پارلیمانی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

0
177

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس بجٹ منظوری کے بعد یکم جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں شیخ رشید، شاہ محمود قریش، فواد چوہدری اور اسد عمر شریک ہوں گے۔ بلاول بھٹو شہبازشریف کو بھی دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ اجلاس میں کشمیر افغانستان سمیت امریکہ کے فضائی اڈے مانگنے کے مطالبے پر بھی غور ہوگا اور اجلاس میں ان کیمرا بریفنگ دی جائے گی۔ اس اجلاس میں رانا ثناءاللہ شاہد خاقان عباسی ودیگر نون لیگی قیادت کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف حنا ربانی کھر بھی شریک ہوں گے۔ چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین قاسم سوری بھی شرکت کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں