دہشت گردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ

0
45

راولپنڈی: دہشت گردوں کا بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ، ایف سی کے 7 اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر گزشتہ رات حملہ کیا گیا، دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، عبدالوکیل ، سپاہی شیر زمان، جمال ، عبدالرؤف اور فقیر محمد شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائی کرنے والے دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ  کرنے نہیں دیں گے جب کہ دہشت گردوں کو فرار سے روکنے کے لیے علاقے کا محاصرہ کرکے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں