کے یو جے کے رکن کامل عارف کے والد انتقال کرگئے، نماز جنازہ بعد نماز عصر شادمان ٹاون میں ادا کی جائے گی

0
21

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن سینئر صحافی کا عمل عارف کے والد رضائے الہی سے انتقال کرگئے اناللہ و انا الیہ راجعون۔

 کراچی یونین جرنلسٹس نے مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر شادمان ٹاون میں واقع مسجد شادمان ٹاون میں ادا کی جائے گی۔ کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کامل عارف سے ان کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ والدین ایک قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ان میں سے کسی ایک کا سایہ بھی سر سے اٹھ جانا ایک نقصان عظیم ہوتا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس دکھ کی اس گھڑی میں کامل عارف اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے کے یو جے نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں