لاک ڈائون معمول کے مطابق جارے رہے گا

0
111
Pic21-084 KARACHI: Mar21-A view of closed shops at Saddar area as Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah appealed to the public to voluntarily isolate themselves for the next three days in order to keep themselves safe from corona virus, in provincial capital. ONLINE PHOTO by Syed Asif Ali

کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

 ملک بھر میں عید کی 3 روز کی تعطیلات کے بعد شاپنگ مالز، دکانیں اور بازار کھل گئے تاہم تعلیمی ادارے، شادی ہالز، مارکیاں اور سینما اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث مسلسل 65 ویں دن بھی بند ہیں۔

میڈیکل اسٹورز، کریانہ اسٹورز، دودھ دہی سبزی ،گوشت ، مرغی کی دکانیں مقررہ اوقات میں کھلی ہیں، جبکہ بڑے شاپنگ مالز بازار مارکیٹیں صبح 9 سے شام پانچ بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔

پنجاب اور خیبرپختون خوا میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ رواں دواں ہے لیکن سندھ اور بلوچستان میں پابندی ہے۔ ملک میں ٹرین آپریشن احتیاطی تدابیر کے ساتھ فعال ہے تاہم جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس تاحال بند ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی پر بھی عملدرآمد کرانے کے سختی برتی جاری ہے۔

اہم شاہراہوں پر پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان الرٹ ہیں اور گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے شام 5 سے صبح تک لاک ڈاؤن ہوگا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں