وفاق حکومت کی ہدایت پر ٹیکنکل ٹیم پاکستان اسٹیل مل کا آگسیجن پلانٹ اور صورتحال جائزہ

0
74

کراچی: وفاق حکومت کی ہدایت پر ٹیکنکل ٹیم پاکستان اسٹیل مل پہنچ گئی۔

چیف ایگزیکٹیو پاکستان اسٹیل مل بریگیڈئیر ریٹائرڈ شجاع حسن ٹیم کی قیادت میں پاکستان اسٹیل مل میں اجلاس۔ پاکستان اسٹیل مل کا آگسیجن پلانٹ اور صورتحال جائزہ لیا جارہا ہے۔

انجینئیرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے کے بی علی ٹیم ممبران میں شامل ہیں جبکہ پاکستان آکسیجن پرائیوٹ لمیٹڈ کے سعد عالم ٹیم ممبران میں شامل ہیں۔ پاکستان آرمی کے افسران بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

شجاع حسن سی ای او پاکستان اسٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے اس پلانٹ کا جلد بحال کرنے میں کامیاب ہونگے۔ پلانٹ میں جس مشینری کی ضرورت ھے اسے نصب کیا جائے گا اور پاکستان آرمی کے انجینئرز بھی معاونت کریں گے۔ کورونا کے حوالے سے جس صورتحال کا سامنا ہے اس میں پلانٹ کی بحالی انتہائی اہم ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں