طویل ترین خلائی پرواز ملتوی کر دی گئی

0
28

کراچی: مشہور خلائی تحقیقی کمپنی سپیس ایکس نے اپنے ارب پتی مالک ایلون مسک کے ساتھ مل کر دو خلابازوں کے عملے کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن بھیجنے کے لیے تیاری کرلی تاہم پیر کی صبح طے شدہ اس پرواز کو ملتوی کردیا گیا۔

ناسا نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے ’’CREW-6‘‘ مشن کی روانگی کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشن کے لیے نئی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اماراتی خلاباز سلطان النیادی ایک روسی اور دو دیگر کے ساتھ 6 ماہ کے طویل مدتی مشن کے حصے کے طور پر پرواز میں شامل ہوئے ہیں۔

یہ ٹیم امریکی خلائی ایجنسی ‘ناسا’ کے 69 ویں مشن کے ایک حصے کے طور پر ‘Falcon 9’ راکٹ کے ذریعے لے جانے والے ‘SpaceX Dragon Endeavour’ خلائی جہاز پر کینیڈی سپیس سنٹر میں کیپ کیناورل سے لانچ ہونا تھی۔ مشن کے عملے نے لانچ ڈے کے لیے حتمی تیاریاں مکمل کر لی تھیں جبکہ فالکن 9 راکٹ اور سپیس ایکس ڈریگن اینڈیور خلائی جہاز لانچ پیڈ پر رکھے گئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں