اسرائیل اور فلسطینی فریقوں کے درمیان امن کے لیے بات چیت جاری

0
27

اردن: اردن کے شہر عقبہ میں اسرائیل اور فلسطینی فریقوں کے درمیان امن کے لیے بات چیت جاری ہے۔ اسرائیلی حکام نے بتایا کہ ایک فلسطینی بندوق بردار نے آج اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں دو یہودی آباد کاروں کو ان کی کار کے اندر گولی مار کر ہلاک کر دیا اور کسی فریق نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اردن کے سرکاری ٹی وی چینل ‘المملکۃ’ نے بتایا کہ ‘عقبہ اجلاس’ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان برسوں میں اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے۔ یہ اجلاس کئی اقدامات پر اتفاق کے ساتھ ختم ہوا ہے۔ اس اجلاس کے شرکا کی جانب سے مشترکہ پریس بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔

باخبر ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں فلسطینی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ماجد فرج، اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی ‘شن بیٹ’ کے سربراہ رونن بار، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے وائٹ ہاؤس کے سکیورٹی امور کے رابطہ کار بریٹ میک گرک اور مصر اور اردن کے سکیورٹی حکام نے شرکت کی۔

اردن کی شاہی عدالت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اتوار کو میک گرک کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطینی علاقوں میں امن، کشیدگی میں کمی اور کسی بھی یکطرفہ اقدامات کو روکنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کو روکنا ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں