مصری وزیر خارجہ ایک دہائی بعد شام اور ترکیہ کا دورہ کریں گے

0
18

کراچی: مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے بتایاکہ وزیر خارجہ سامح شکری پیر کی صبح شام اور ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ کسی مصری وزیر خارجہ کا ایک دہائی بعد ترکیہ اور شام کا پہلا دورہ ہے۔

ابو زید نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد 6 فروری کو آنے والے زلزلے کی تباہی کے بعد مصر کی طرف سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام پہنچانا ہے، جس سے دونوں ممالک میں بھاری نقصان ہوا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں