جیکب آباد میں 23 واں کل پاکستان سالانہ ردیفی مشاعرہ کا انعقاد

0
62

جیکب آباد: دبستان وارثیہ کراچی اور تنظیم سخن سرائے جیکب آباد کے اشتراک سے بینظیر بھٹو لائبریری جیکب آباد کے ہال دبستان وارثیہ کراچی کا 377 واں  کل پاکستان ماہانہ جبکہ تنظیم سخن سرائے جیکب آباد کا 23 واں سالانہ ردیفی نعتیہ محفل مشاعرہ پاکستان کے نامور شاعر قمر وارثی کے زیر صدارت  منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی بلوچستان کے معروف شاعر پروفیسر رشید حسرت اور ڈیرہ غازی خان کے نامور شاعر سید طاہر اعزازی مہمان خصوصی  تھے۔ اس مشاعرے کا ردیف “بیشک” تھا۔

نوجوان شاعر آصف صمیم نے مشاعرے کی نظامت کے فرائض سرانجام دیئے جن شعراء نے اس رحمتوں بھرے اور روح پرور نعتیہ مشاعرے میں بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے نعتیہ کلام پیش کیے ان میں قمر وارثی، رشید حسرت، سید طاہر، عاشق بلوچ، فیاض تبسم، سراج حسین ناطق، شبیر احمد موج، صاحب خان جمالی، ڈاکٹر عزیز وفا، عزیز بلال بروہی، میر حسن میر، کوڑل قربدار، قادر بخش خاکی، غازی غلام محمد، محمد رفیق طالب، آصف صمیم، نصیب اللہ نصیب، آغا نیاز مگسی، ظفر علی رمز، سینگار علی محسن، گلزار حسینی، عنایت اللہ عاربانی، سرور ساقی، گل میر گل پندرانی، ابو بکر آزاد، شاہین ابڑو، حامد علی کھوسہ، توفیق احمد عطش، اللہ ورایو انجم ،امان اللہ امان بروہی، مولانا نیاز سکندری اور فقیر محمد فقیر فاکر شامل تھے۔

تمام شعراء نے “بیشک” ردیف پر بہت خوب صورت نعتیہ کلام پڑھنے کی سعادت حاصل کی قمر وارثی، رشید حسرت اور سید طاہر نے انتہائی عمدہ نعتیہ کلام پیش کرکے حاضرین محفل پر وجد طاری کر دیا۔ تاہم اس کے علاوہ عاشق بلوچ، فیاض تبسم، سراج حسین ناطق اور شبیر موج نے عمدہ تخیل پیش کرنے پر بھرپور داد و تحسین حاصل کی محفل مشاعرہ میں شرکاء کا نظم و ضبط مثالی رہا اچھے اور خوب صورت خیال پیش کرنے والے شعراء کو دل کھول کر داد دیتے رہے۔

مشاعرے کے اختتام پر قمر دبستان وارثیہ کراچی کے صدر قمر وارثی اور تنظیم سخن سرائے جیکب آباد کے شبیر احمد موج نے تمام شعراء اور تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں 2020 سے اب تک اردو کے وفات پانے والے ادباء و شعراء، شاعرات کی مغفرت، بیمار ادباء و شعراء اور شاعرات کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں