تحریک انصاف سندھ تین دھڑوں میں تقسیم، علی زیدی گروپ سب سے زیادہ طاقتور ہوگیا

0
127

کراچی: تحریک انصاف حکومت کے خاتمے سے قبل ہی پی ٹی آئی سندھ میں 3 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔ پی ٹی آئی سندھ میں اس وقت ان 3 دھڑے ہیں پہلا گورنر سندھ عمران اسماعیل کا، دوسرا وفاقی وزیر اسد عمر کا اور تیسرا وفاقی وزیر علی زیدی کا بن چکا ہے۔

حالیہ تنظیمی تقرریوں کے بعد ایک ایم این اے کا کہنا ہے کہ علی زیدی گروپ سب سے زیادہ طاقتور ہوگیا ہے پھر اسد عمر کا گروپ، ماضی کا طاقتور عمران اسماعیل گروپ نہایت کمزور پوزیشن پہ کھڑا ہے۔ ‏

یاد رہے کہ ‎گورنر کے بھائی کو علی زیدی گروپ نے حال ہی میں کراچی ریجن کے اعلیٰ عہدے سے نوازا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں