سپریم کورٹ، پاس الیکشن میں ورکنگ جنرلسٹ پینل نے میدان مار لیا

0
38

اسلام آباد: پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سالانہ انتخابات۔ پاس الیکشن میں ورکنگ جنرلسٹ پینل نے میدان مار لیا۔

امجد نذیر بھٹی صدر، راجہ محسن اعجاز  سیکرٹری جنرل منتخب، حسیب بھٹی نائب صدر، اعظم گل فنانس سیکرٹری، عبدالروف بزمی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے جبکہ سید قمبر زیدی، ایاز خان اور ابرار حسین استوری گورننگ باڈی کے ممبران منتخب ہوگئے۔

 امجد نذیر بھٹی نے پروگریسو پینل کے صدارتی امیدوار بابر عباسی کو شکست دی اور سیکرٹری جنرل کے عہدے پر ورکنگ جرنلسٹ پینل کے راجہ محسن اعجاز  نے پروگریسو پینل کے  سعید بلوچ کوشکست دی جبکہ سیکرٹری فنانس کیلئے پروگریسو پینل کے امیدوار اعظم گل نے ورکنگ جرنلسٹ پینل کے امیدوار توصیف عباسی کو شکست دے دی۔

گورننگ باڈی کی تین نشستوں پر وررکنگ جرنلسٹ پینل کے ابرار حسین استوری، سید قمبر زیدی اور ایاز خان کامیاب قرار۔ نائب صدر حسیب بھٹی اور سیکریٹری اطلاعات کیلئے عبدالروف بزمی بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

الیکشن کمشن سجاد حیدر اور اللہ دادا صدیقی نے نتائج کا اعلان کیا۔ اسلام آباد کی صحافتی، سیاسی کمیونٹی سمیت وکلاء کی جانب سے منتخب امیدواروں کو مبارکباد دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں