ملکی سلامتی کو للکارنے والے جان لیں کہ پاک فضائیہ بروقت اور کاری ضرب لگانا جانتی ہے، سربراہ پاک فضائیہ

0
48

اسلام آباد: ہم امن پسند ہیں اور امن سے رہنا چاہتے ہیں لیکن اگر ہماری سالمیت اور خود مختاری کو للکارا گیا تو ہمارا ردِ عمل 27 فروری 2019 کی طرح بروقت اور ٹھوس ہوگا۔ یہ بات سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں شاندار کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر ایئر ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطا ب کے دوران کہی۔ سربراہ پاک فضائیہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ائیر چیف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے کوویڈ 19 کے وبائی مرض سے درپیش مسائل کے باوجود اپنی آپریشنل تیاریوں کو بر قرار رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز جن میں ہائیبریڈ وار بھی شامل ہے کا سامنا ہے جس سے نبردآزما ہونے کے لئے ہمیں اولوالازمی کے ساتھ ساتھ چوکناّ بھی رہنا ہے۔  پاک فضائیہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لئے جدت اور خودانحصاری کی طرف گامزن ہے۔

پاک فضائیہ کے سابق سربراہان اور عہدیداران کی ایک کثیر تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔ قبل ازیں پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16، جے ایف 17، ایف 7 اور میراج طیاروں کی فارمیشنز کے شاندار فلائی پاسٹ نے اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ فضائیہ اسکول اینڈ کالج کے طلباء و طالبات نے اس تقریب میں جوش و جذبے کے ساتھ ترانے اور ملی نغمے بھی پیش کئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں