صدر پاکستان سے سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے نامزد سفیر کی ملاقات

0
63

اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی  سے سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے نامزد سفیر عامر شوکت کی ملاقات ہوئی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔ سوئٹزرلینڈ پاکستان کا اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی فوائد کے لیے دوطرفہ تجارتی تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور سوئس ملٹی نیشنل کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پاکستان پر ان کے اعتماد کی عکاس ہے۔ نامزد سفیر سوئس تاجروں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں