پاکستان مسلم لیگ نے خیبر پختونخواہ سے مسلم لیگ نون کی بڑی وکٹ گرا دی

0
93

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نے خیبر پختونخواہ سے مسلم لیگ نون کی بڑی وکٹ گرا دی۔ مسلم لیگ نون کے خیبرپختونخواہ کے سینئیر نائب صدر انتخاب خان جمکنی پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔

فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر کرنل ریاض خان چمکنی بھی پاکستان مسلم لیگ کا حصہ بن گئے اور فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے نائب صدر خیبر پختونخواہ نور اللہ شازلی نے بھی پاکستان مسلم لیگ کو جوائن کر لیا۔ ڈیموکریٹک فرنٹ پشاور ڈویژن کے صدر کامران اعوان بھی پاکستان مسلم لیگ کا حصہ بن گئے۔

انتخاب خان جمکنی سمیٹ تمام شمولیٹ اختیار کرنے والے سیاسی شخصیات کی صدر پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور سیکرٹری جنرل پنجاب چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور نے انتخاب خان چمکنی اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر ویلکم کیا اور انتخاب خاں جمکنی کو پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کا صدر تعینات کر دیا گیا۔ انتخاب خان چمکنی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں