وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 22-2021 بجٹ کی منظوری پر پیشرفت سے متعلق اجلاس

0
36

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 22-2021 بجٹ کے لیے مختلف محکموں کی مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے کانسیپٹ پیپرز کی منظوری پر پیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء میر اسداللہ بلوچ، میر عارف جان محمد حسنی، صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ، اور پارلیمانی سیکرٹری ماہ جبین شیران سمیت متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز کی شرکت کی۔

اجلاس میں بلڈنگ، سماجی بہبود، سپورٹس اور محکمہ ترقی نسواں کی ترقیاتی منصوبوں کے کانسیپٹ پیپرز کی تیاری اور منظوری پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اضلاع میں بڑے اور ٹاؤنز کی سطح پر میڈیم سائز  ضلعی کمپلیکسز کی تعمیر کے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں۔ اجلاس کو بریفننگ دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں سیٹلمنٹ آفیسران کے لئے دفاتر اور رہائشی سہولیات کی فراہمی کےلئے منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بلڈنگوں کی تعمیر کے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں۔ جی او آرز کے طرز پر اضلاع میں رہائشی کالونی کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت ہو رہی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کچھ بلڈنگز  ہر ضلعے کی ضرورت ہے جس میں تمام بنیادی ضروریات اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ امور کی بہتر انجام دہی کے لیے بلڈنگوں اور دفاتر کا ہونا نا گزیر ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی حفاظت کے لیے نئے محافظ خانے بنائے جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں