مفتی کفایت اللہ پر غیر انسانی مظالم کا سلسلہ فی الفور بند کردیا جاۓ، ترجمان پی ڈی ایم حمداللہ

0
65

اسلام آباد: پی ڈی ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان حافظ حمداللہ نے اپنے پارٹی مقید رہنما مفتی کفایت اللہ کی جیل میں بھوک ہڑتال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسیر ختم نبوت جمیعت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کے ساتھ ہری پور جیل میں ڈھائی ماہ سے انتہاٸی ظالمانہ، سفاکانہ اور غیر انسانی رویہ روا رکھا جارہا ہے، شدید بیماری کے باوجود انہیں علاج کی سہولت سے محروم کیا گیا ہے۔ ملاقات پر پابندی ہے۔ بھاٸی بیٹوں اور رشتہ داروں سمیت کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔جس کی وجہ سے مفتی کفایت اللہ نے جیل انتظامیہ کے اس ظالمانہ سفاکانہ اور غیر انسانی روۓ کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے ان حالات کے پیش نظر اگر مفتی صاحب کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری جیل عملہ، ریاستی اداروں اور مانسہرہ کی انتظامیہ پر عاٸد ہوگی، اگر انہیں کچھ ہوا تو  تمام ذمہ داروں سے وہ اںتقام لیا جاۓ گا کہ ان کی نسلیں بھی یاد کریں گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مفتی کفایت اللہ کو فی الفور رہا کردیا جاۓ ورنہ ایسی تحریک چلاٸی جاۓ گی کہ انتظامیہ کے ہوش ٹھکانے لگ جاٸی گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں