گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 148 اموات، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

0
47

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 4044 نئے کیسز رپورٹ اورملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار 970 ہوگئی۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 3903 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا سے متاثرہ 81 ہزار 307 افراد صحت یاب ہوچکے اور سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 74070 ہوگئ ہے جبکہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد71191ہوگئی ہے۔ ‏خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 23887ہے اور ‏بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 9817 ہوگئی ہے۔ ‏

اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 11710 ہے اورآزادکشمیر میں  کورونا مریضوں کی تعداد930 ہو گئی ہے جبکہ ‏گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد1365 ہے۔

پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ 1602 اموات اور سندھ میں 1161،خیبرپختونخوا میں 869 کورونا متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئےہیں جبکہ بلوچستان میں 108،اسلام آباد میں 115،آزادکشمیر25 اورگلگت بلتستان میں 23 اموات ہوئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 835 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں کیے گئے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 976 ہے جبکہ ملک بھر میں 769 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات موجود ہیں۔

اس وقت 5 ہزار 895 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور ملک بھر میں کورونا مریضوں کےلیے 1542 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں جبکہ اس وقت 571 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں