عمران خان تحریک انصاف کراچی جلسے سے پہلے اے آر وائی نیوز کے سربراہ سلمان اقبال کے گھر کیوں گئے!، پہلی وڈیو منظر عام پر آگئی

0
509

کراچی: سابق وزیر اعظم عمران خان تحریک انصاف کراچی جلسے میں جلسہ گاہ کے بجائے پہلے اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال کے گھر کیا کرنے آئے تھے۔

زرائع کے مطابق عمران خان جلسے میں اپنی تقریر سے پہلے اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال کے گھر کوسمو پولیٹن سوسائٹی آئے تھے جہاں پر عمران خان نے سلمان اقبال کے ساتھ کھانے دوران آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل بنایا ہے۔

در پاکستان اُردو کو زرائع سے حاصل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 17 اپریل کو سابق وزیر اعظم عمران خان جلسہ گاہ میں جانے سے قبل اے آر وائی نیوز کے مالک سلمان اقبال کے گھر آئے اور ایک گھنٹے بعد سلمان اقبال کے گھر سے نکل کر واپس جلسہ گاہ کی طرف جارہے ہیں اور گاڑی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل چلا رہے ہیں جبکہ ساتھ عمران خان بیٹھے ہوئے ہیں۔

سوال ہے کہ اے آر وائی نیوز چینل ہے یا تحریک انصاف کی اتحادی پارٹی ہے جس کے مالک سلمان اقبال کے گھر عمران خان آئے تھے؟۔

دوسری جانب حساس ادارے کے زرائع کا دعوی ہے کہ اے آر وائی نیوز کے مالک سلمان اقبال کے گھر میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں اور کچھ وڈیوز بھی حاصل کرلی ہیں۔ ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں