پاکستان کے ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کر گئیں

0
68

کراچی: پاکستان کے ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کر گئیں۔ کنول نصیر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا اور گزشتہ چند روز سے علالت کے باعث اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

کنول نصیر کو پاکستان کی پہلی خاتون ٹیلی ویژن میزبان ہونے کا شرف بھی حاصل تھا۔ کنول نصیر گزشتہ 5 دہائیوں سے زائد عرصہ تک  پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ  وابستہ رہیں اور معروف براڈ کاسٹر موہنی حمید (آپا شمیم) کی بیٹی تھیں۔

کنول نصیر نے 26 نومبر  1964 کو پی ٹی وی کے قیام کے وقت پہلی انوسمنٹ کی تھی۔ کنول نصیر نے سترہ سال کی عمر سے ٹی وی میں کام کرنا شروع کیا اور ٹی وی ڈرامے کی پہلی ہیروین بھی کنول نصیر تھیں.خ۔ ٹی وی سکرین پر پہلی بار ’’میرا نام کنول نصیر ہے۔ آج پاکستان میں ٹیلی ویژن آگیاہے‘ آپ کو مبارک ہو‘‘بھی ادا کئے۔

کنول نصیر کو پاکستان کی پہلی خاتون ٹیلی ویژن میزبان ہونے کا شرف بھی حاصل تھا اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوشد امن تھیں۔ کنول نصیر ملک و قوم کیلئے اپنی گراں قدر خدمات پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسنِ کارکردگی بھی حاصل کر چکی تھیں۔

لواحقین کے مطابق مرحومہ کنول نصیر کی نماز جنازہ کے مقام اور وقت کا تعین کر دیا گیا۔ مرحومہ کنول نصیر کی نمازِ جنازہ کل دن اڑھائی بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ کوروناء سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے نمازِ جنازہ کی ادا کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں