بلاول بھٹو کی پی پی وفد کے ہمراہ جاتی امراء آمد

0
41

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی وفد کے ہمراہ جاتی امراء آمد۔

بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی رہنماؤں کا مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی وفد کی مریم نواز و دیگر مسلم لیگی قیادت سے ملاقات۔

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی شامل تھے۔ مسلم لیگ ن کے وفد میں احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب شامل تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں