جسٹس قاضی فائز عیسی اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

0
123

اسلام آباد: پاکستان کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

عدالتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے قومی ادارہ صحت سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس فائز اور اہلیہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا اور ایک ڈاکٹر ان کے ساتھ موجود ہے۔

یاد رہے جج ارشد ملک اور جسٹس سیٹھ وقار کو بھی کورونا ہوا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں