کسی بھی شہر یا علاقے میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، ترجمان وزارت داخلہ

0
51

اسلام آباد: ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کسی شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ بغیر تصدیق کے ایسی خبریں چلانے سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے ملک بھر بالخصوص پنجاب میں حکومت کے کریک ڈاؤن، بس اڈوں اور مسافر بسوں کی بندش، اسلام آباد جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگائے جانے کے باعث عوام میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کے حوالے سے بھی خدشات پائے جارہے ہیں۔

لاہور سمیت کئی شہروں کے داخلی خارجی راستوں کو انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی بند کرکے ان کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع کیا جاچکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں