ایم اے پرائیوٹ کے رجسٹریشن اور امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

0
47

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے رجسٹریشن اور امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن اور سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 02 جولائی2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 5100 روپے فیس کے ساتھ جبکہ رجسٹریشن فارم 4500 روپے فیس کے ساتھ 02 جولائی2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

امتحانی اور رجسٹریشن فارم جامعہ کراچی کے سلور۔جوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر ہی واقع ایکسٹرنل یونٹ کاؤنٹر نمبر01 اور کاؤنٹر نمبر 03 سے تصدیق کرانے کے بعد سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2014 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں