وزیر اعظم عمران خان پریڈ کے دوران فاصلے پر اکیلے کھڑے رہے، اختتام پر آرمی چیف نے وزیر اعظم کو سلیوٹ مارا عمران خان کو گاڑی میں بٹھاکر ‘رخصت’ کیا

0
454

اسلام آباد: ‏وزیراعظم عمران خان 23 مارچ کی تقریب میں سلامی کے چبوترے پر آئے مگر آرمی چیف جنرل باجوہ سے نہ ملے۔ سروسز چیفس نے سیلوٹ بھی نہ کیا بعد ازاں عمران خان صدر مملکت اور چیرمین جوائنٹ چیفس سے باتیں کرتے رہے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک جنرل باجوہ کیساتھ محو گفتگو رہے۔

پریڈ کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان نے ایک دفعہ بھی آپس میں گفتگو نہیں کی اور ایک دوسرے کو دیکھا بھی نہیں۔ پریڈ کے دوران صرف وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے باتیں کرتے رہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان اکیلے ہاتھ باندھے کھڑے رہے۔

یومِ پاکستان پریڈ پر ماضی کی ‏پہلی تصویر میں 23 مارچ 2019 کی وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کی پہلی پریڈ میں پہلی شرکتِ تھی۔

جبکہ دوسری تصویر 23 مارچ 2022 کی یومِ پاکستان پریڈ کے دوران کی ہے۔

یاد رہے یوم پاکستان 2020 اور 2021 میں وزیراعظم خان نے پریڈز میں شرکت نہیں کی تھی۔

پریڈ اختتام ہونے کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جرنل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم کو سلیوٹ مارا اور عمران خان کو گاڑی میں بٹھاکر ‘رخصت’ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں