پی آئی اے میں کلیدی عہدے پر تعیناتی پر سینارٹی لسٹ نظر انداز، صرف قائم مقام چارج سونپا گیا ہے ترجمان

0
53

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی آئی اے میں حال ہی میں ادارے کے کلیدی عہدے چیف ہیومن ریسورس افسر پر سنیارٹی لسٹ نظر انداز کرنے کا معاملہ زیرِ بحث ہے اور مذکورہ فیصلے پر افسران میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

دستاویزی ثبوتوں کے مطابق گزشتہ ہفتے پی آئی اے کے افسر اطہر حسین کو بطور چیف ہیومن ریسورس افسر تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا۔ مذکورہ افسر کا سینارٹی لسٹ میں گیارواں نمبر تھا اور ان سے زیادہ قابل اور تجربہ کار افسر ان سے اوپر موجود تھے مگر قرعہ ان کے نام نکلا۔ مذکورہ افسر کو فل الحال قائم مقام چارج سونپا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آر ایک بڑا ڈپارٹمنٹ ہے جبکہ سابق جنرل مینجر ادارہ چھوڑ کر گئے تو اطہر حسین موضوع افسر تھے اور فی الحال ان کو قائم مقام سربراہ ایچ آر تعنیات کیا گیا ہے جب تک ان کے متعلق بورڈ فیصلہ نہیں کرتا یا نئے مستقل افسر کی تعیناتی نہیں ہوتی وہ فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں