نیپرا نے ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کی رپورٹ جاری کردی

0
39

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر اپنی رپورٹ جاری کردی۔

چیئرمین نیپرا نے 9 جنوری کو ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن کا سخت نوٹس لیا تھا اور ڈی جی انفورسمنٹ اینڈمانیٹرنگ کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنائی تھی جس میں دو ممبران نجے شعبے سے لیے گئے تھے۔

اس حوالے سے نیپرا کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ جنوری میں بجلی بریک ڈاؤن گڈو پاورپلانٹ میں خرابی کے باعث آیا اور یہ فالٹ گڈو پاورپلانٹ میں 220 کے وی کے سرکٹ بریکرز کو بند کرنے کے دوران آیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گڈو پاور پلانٹ میں آنے والا فالٹ  220 اور 500 کے وی کے ترسیلی نظام تک پھیل گیا۔

واضح رہے کہ 9 جنوری کو ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر اپوزیشن نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور حکومت نے اس کا ذمہ دار گزشتہ حکومت کو قرار دیا جب کہ  وفاقی وزیر توانائی پہلے ہی اس فالٹ کے بارے میں بتا چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں