خاتون کی ویڈیو بناکر ہراساں کرنے والا سرکاری افسر معطل

0
116

اسلام آباد: اسلام آباد میں خاتون کو ویڈیو بناکر ہراساں کرنے کے معاملے میں 18 گریڈ کے سرکاری افسر کو معطل کردیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قانون سازی برانچ کے گریڈ 18 کے افسر رانا اظہر کو معطل کر دیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ نے رانا اظہر کیخلاف مزید تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک شخص کو اے ٹی ایم کے باہر دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں خاتون ایک شخص سے پوچھتی ہیں کہ وہ ان کی ویڈیو کیوں بنا رہا ہے جس کے بعد وہ شخص موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

یہ واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا تھا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے بھی نوٹس لیا تھا۔

خاتون نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا کہ وہ اے ٹی ایم پر آئی تو ملزم نے ویڈیو بنانا شروع کردی، جب انہوں نے ویڈیو بنانے والے شخص سے پوچھا کہ وہ ویڈیو کیوں بنا رہا ہے تو اس شخص نے سوری کہہ کر ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا اور دوڑ لگا دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں