وزیر خارجہ کا امام رضا کے روضہ مبارک پر حجتہ السلام والمسلمین جناب احمد مروی کے ہمراہ اہم بیان

0
313

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امام رضا ع کے روضہ مبارک پر حجتہ السلام والمسلمین جناب احمد مروی کے ہمراہ اہم بیان دیا۔

میں آج مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضے پر پاکستانی قوم کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ حجت الاسلام جناب احمد مروی اور ایرانی قیادت نے من جملہ فیصلہ کیا ہے کہ ناموس رسالت کیلئے، حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم کی حرمت کیلئے اور اسلام کی سربلندی کیلئے، پاکستان اور ایران مل کر آواز بلند کریں گے اور ہر فورم پر امہ کو یکجا کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ پوری امہ کو اس معاملے پر یکجا کیا جائے اور مغرب کو قائل کیا جائے کہ وہ طبقہ، وہ لوگ یا وہ ادارے جو توہینِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مرتکب ہوتے ہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا بہت ضروری ہے اور اس حوالے سے ہماری جدوجہد انشاء اللہ جاری رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں