چینی سفیر عزت کی عیدمبارکباد کیلئے وزیر داخلہ کی رہائشگاہ آمد

0
92

اسلام آباد: چینی سفیر نونگ رونگ کی عیدمبارکباد کیلئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ آمد۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسے ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی سفیر نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عید کی مبارکباد پیش کی اور عید کے موقع پر پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے داسو بس حادثے میں جاں بحق چینی ورکرز کیلئے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ اور چینی سفیر نے ملاقات میں اعادہ کرتے ہوئے پاکستان چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

چینی سفیر نے پاک چین تعلقات کیخلاف اٹھنے والی سازشوں کیخلاف اقدامات پر وزارت داخلہُ کی کوششوں کو سرِاہا اور داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پراطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ اور چینی سفیر کاتحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں