سینیٹر شیری رحمان کا بجلی گیس بحران پر تشویش کا اظہار

0
37

کراچی: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا بجلی گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتے تھے ماضی کی حکومتوں نے ضرورت زیادہ پاور پلانٹ لگائے ہیں۔ اب ان کی اپنی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ واپس آگئی ہے۔ بجلی شارٹ فال 5000 میگاواٹ سے زیادہ ہو چکا ہے اور اس وقت تمام پاور پلانٹس اپنی صلاحیت سے کم بجلی پیدا کر رہے ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے؟۔ حکومت بتائے کہ 16 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے اور آپ بس انکوائری رپورٹ بنا کہ بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔ حکومت نے سی این جی اور صنعت کے شعبے کو گیس کی فراہمی بھی بند کر دی ہے۔ یہ نہ عوام کو بجلی دے پا رہے ہیں نہ ہی صنعت کو گیس فراہم کر رہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کم قیمت پر ایل این جی اور فرنس آئل کا آرڈر دینا بھول گئی، اب بڑھتی ہوئی قیمتوں پر الزام لگا رہے ہیں۔ بہت سارے پاور پلانٹس بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور یہ ایک دوسرے پر الزام لگانے میں مصروف ہیں۔ دیگر شعبہ جات کی طرح پاور سیکٹر میں بھی منظم طریقے سے مافیہ کو بٹھایا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں