رپبلک آف ہنگری کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

0
67

اسلام آباد:  ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق رپبلک آف ہنگری کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات ہوئی۔

ہنگری کے سفیر بیلا فزیکاس نے کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت قابل تعریف ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ کا دونوں فضائی افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور زیربحث آئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں