پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کے نئے قانون کو مسترد کر دیا

0
44

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے ڈومیسائل کے نئے قانون کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بیان میں کہا کہ ڈومیسائل ایکٹ کے زریعے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مزید محروم کرنے کی کوشش کی ہے اور پاکستان کشمیری عوام کے حقوق کی پامالی کی ان کوششوں کی مزمت اور رد کرتا ہے۔ نیا ڈومیسائل ایکٹ غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ ڈومیسائل ایکٹ جنیوا کنونشن اور پاک بھارت باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ عائشہ فاروقی نے مذید کہا کہ  ڈومیسائل ایکٹ کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔ بھارتی حکومت ڈومیسائل ایکٹ کے زریعے کشمیری عوام آزادانہ رائے شماری اور حق خود ارادیت کے عمل کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔ بھارت اپنے ایسے اقدامات کے زریعے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا اور بھارت کشمیر میں یہ غیر قانونی کارروائیاں اس وقت کر رہا ہے جب ساری دنیا کورونا کی خلاف متحد ہے۔ کشمیری عوام اپنی سرزمین سے بے دخلی، سیاسی و معاشی پسماندگی اور بھارتی حکومت کے ہندوتوا کے ایجنڈے کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں