پی آئی اے کی خصوصی پرواز شام سے واپس وطن پہنچ گئی

0
71

اسلام آباد: پی آئی اے کی خصوصی پرواز شام سے واپس وطن پہنچ گئی۔ پی ائی اے کی خصوصی پروازیں اربعین کے سلسلے میں نجف، بغداد اور دمشق روانہ ہورہی ہیں۔
پی آئی اے کا طیارہ 322 زائرین لے کر 27 سال بعد شام کی سر زمین پر اترا اور قومی پرچم بردار طیارے کو دمشق ائیرپورٹ پر واٹر گن سلامی دی گئی۔

خصوصی ابتدائی پرواز پر وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے۔ ائیرپورٹ پر وزیر ہوابازی و سی ای او پی ائی اے کی شامی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کے شام میں سفیر اور پاکستان میں شام کے سفیر بھی موجود تھے۔

شامی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پی آئی اے اپنی خصوصی پروازوں کو ریگولر شیڈول پروازیں بنائے۔

پاکستانی وفد ایک قافلے کی صورت میں حضرت بی بی زینب کے مزار پر حاضری دینے بھی گیا۔ مزار پر شامی وزیر اوقاف نے وفد اور پی آئی اے کے عملے کا استقبال کیا۔ وفد نے بی بی زینب کے روضے پر فاتحہ پڑھی اور مسجد میں نوافل ادا کئے۔

وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے اس ہی پرواز کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں