چیف جسٹس گلزار احمد کا پلاٹ نکل آیا

0
187

اسلام آ باد: سیکٹر ایف چودہ، ایف پندرہ کے پلاٹس کی قرعہ اندازی میں چیف جسٹس گلزار احمد کا پلاٹ نکل آیا۔اسلام آباد میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے سیکٹر ایف چودہ، ایف پندرہ کے پلاٹس کی قرعہ اندازی کردی گئی. جس میں ججز اور بیورو کریسی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے بھی پلاٹ نکلے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد، سابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی، سپریم کورٹ کے سابق جج امیر ہانی مسلم، پانامہ کیس کا فیصلہ تحریر کرنیوالے اعجاز افضل خان، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور احمد ملک کے بھی پلاٹ نکلے ہیں۔

ججز کے علاوہ ملک کے معروف بیورو کریٹس کے بھی پلاٹ نکلے ہیں۔ سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد، سابق چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ اور وفاقی سیکرٹری کیپٹن ریٹائرزاہد سعید، معروف بیورو کریٹ حضر حیات خان، سابق ڈی جی پاکستان پوسٹ اعجاز احمد منہاس، بیوروکریٹ حضر حیات خان، زاہد سعید اور سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے بھی پلاٹ نکلے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں