سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر کے درمیان باضابطہ مذاکرات شروع

0
15

کراچی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پیر کو جدہ میں باضابطہ بات چیت کی جہاں انہوں نے مختلف شعبوں پر محیط کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کی نگرانی کی۔

دونوں فریقوں نے توانائی، دفاعی صنعت، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ سعودی عرب نے ترکیہ کی دفاعی کمپنی ‘بایکر’ کیساتھ دو معاہدوں پر دستخط کیے۔

مملکت کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کے اوائل میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزارت دفاع اور بایکر کے درمیان دو حصول کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت وزارت ڈرونز حاصل کرے گی۔ اس کا مقصد مملکت کی مسلح افواج کی تیاری کو بہتر بنانا اور اس کی دفاعی اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

ایس پی اے نے کہا کہ سرکاری بات چیت کے دوران سعودی اور ترکیہ کے رہنماؤں نے سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ان کے درمیان تعاون کے ذرائع اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے مواقع پر غور کیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر ایردوان نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان معاملات کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں