گورنر پنجاب کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

0
47

اسلام آباد: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی وزارت خارجہ آمد،   گورنر پنجاب کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔ ملاقات میں کورونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ گورنرپنجاب نے رو بصحت ہونے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو مبارکباد دی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے کیے گئے بروقت اقدامات سے وائرس کے پھیلاؤ میں تخفیف ہوئی ہے اور اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

گورنر پنجاب نے کورونا وبا کے پیش نظرعیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب میں کیے جانے والے مجوزہ خصوصی حفاظتی انتظامات سے وزیر خارجہ آگاہ کیا۔ 

وزیر خارجہ نے اپنی علالت کے دوران دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر گورنر پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں