ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کا ترقی بورڈ اجلاس التوا کا شکار، لیکن انسپیکٹرز کی ترقی

0
30

کراچی: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف ائی اے) میں گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا بورڈ اجلاس کافی عرصے سے التوا کا شکار ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر گریڈ 16 کے انسپیکٹرز کے ترقی بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے منعقد ہوا۔

معتبر ذرائع کے مطابق 12 ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی خالی اسامیوں پر اجلاس پہلے 19 جون پھر 22 جون اور أخر 4 جولائی کو منعقد ہونا تھا۔ 23 انسپیکٹروں کو اگلے گریڈ اور بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کچھ انسپیکٹروں کی ترقی ‘وجوہات’کی بنا پر موخر کر دی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے میں بھی تاخیر ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ار ایم احمد رضوان نے تصدیق کی کہ انسپیکٹروں کا ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس ہو چکا ہے اور جلد ہی نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹرز کی ترقی کا بورڈ اجلاس جلد ہونا متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ڈپٹی ڈائریکٹر اور انسپیکٹروں کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خالی نشستوں پر ترقی دینے کا عمل اپنایا جاتا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں