کراچی سے پہلی پرواز ژوب پہنچ گئی

0
46

کوِٹہ: کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے پہلی پرواز PK 528  ژوب پہنچ گئی۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں سے بلوچستان کے ضلع ژوب میں  واقع ژوب ایئر پورٹ کو 3 سال بعد آپریشنل کردیا گیا۔ 2018 کے بعد آج پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پہلی پرواز پی کے 528، 36 مسافروں کو کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے لے کر ژوب پہنچ گئی۔ ژوب ایئر پورٹ پر صوبائی وزیر مٹھا خان کاکڑ، جنرل مینیجر پی آئی اے بلال اور سٹیشن مینیجر ژوب ایئرپورٹ عبدل شکور اور اعلی حکام نے پہلی پرواز کے مسافروں کا استقبال کیا۔

 پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پہلی فلائٹ 41 مسافروں کو ژوب سے کراچی کے لئے روانہ ہوگئی۔ ژوب سے پی آئی اے کی ہفتے میں دو پروازیں منگل اور جمعہ کو کراچی سے ژوب اور ژوب سے کراچی کیلئے ہونگی۔ حکومت نے خصوصی طور پر مسافروں کیلئے 6500 روپے رعایتی مقرر کر رکھا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی ژوب سے پروازوں کے دوبارہ آغاز پر علاقے کے عوام نے وفاقی اور حکومت بلوچستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں