میجر حارث پر تشدد کا معاملہ، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

0
47

لاہور: لاہور کی عدالت نے میجر حارث کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں نامز د ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کردیا۔ عدالت میں میجر حارث پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی اور ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر ظہیر الدین بابر نے کہا کہ ملزمان سے آلہ ضرب برآمد کرانا ہے لہٰذا ان کا 10 روز کا ریمانڈ دیا جائے۔ میجر حارث کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے ملزمان کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں