کیا سینئر کارکنان تحریک کو بچانا چاہتے ہیں؟

0
50

تحریر: سیّد شاہد پاشا

اگر ایم کیو ایم کو بچانا ہے تو چار نکاتی فارمولا پر عمل کرنا ہوگا، صاف شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرانے ہونگے اور یوسی کی سطح سے مرکز تک کارکنان کی رائے سے زمہ داران کا انتخاب کرنا ہوگا۔

رابطہ کمیٹی کے سیٹ اپ کو فی الفور ختم کرکے مرکزی کمیٹی کا قیام اور مکمل میرٹ کا نظام لانا ہوگا۔ آنے والے جنرل الیکشن میں نئے لوگوں کو ٹکٹ دینے کا اعلان اور پرانوں سے معذرت کرنی ہوگی۔

کرپٹ ترین ارب پتی کارکنان و زمہ داران کا مکمل احتساب کرنا ہوگا اور تادیبی کاروائی سمیت قرار واقعی سزائیں تجویز کرنی ہوں گی۔ اگر تمام کارکنان ان نکات پر متفق ہیں تو پھر سب ملکر کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی سے ایک مرتبہ بات کرتے ہیں پھر دیکھتے ہیں کہ اُن کا کیا موڈ ہے، ورنہ پھر اگلے الیکشن میں ایک سیٹ بھی ملنا محال ہے کیونکہ متواتر ناقص کارکردگی اور غیر مقبول فیصلوں سے کارکنان اور عوام سخت نالاں اور ناراض ہیں، ساتھیوں اُٹھو ہمت کرو وقت بہت کم ہے ورنہ اس کے بعد شہری سندھ کی سیاست کا خاتمہ نظر آرہا ہے یہ ارب پتی رہنما مال بٹور کر ملک سے فرار ہو جائیں گے، اٹھو…!

اُٹھو کوئی تدبیر کرو
وقت کو روکو یارو
صبح دیکھی ہی نہیں
شام ہوئی جاتی

کیونکہ۔۔ ۔ ہم نے ایم کیو ایم کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں