عادل راجہ: غدارِ وطن

0
68

تحریر: ہنزہ بلال

میجر ریٹائر عادل راجہ نے اپنی زندگی کے تقریبا   21 سال افواج پاکستان میں گزارے لیکن جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کیا۔ عادل راجہ    نے یوٹیوب پر اپنا ایک چینل بنایا جس کو انہوں نے زہر افشانی کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا۔  عادل راجہ نے اپنے یو ٹیوب چینل اور ٹوئیٹر کے زریعے افواج پاکستان پر سنگین الزامات لگائے۔

پشاور کے نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے پریس کا نفرنس کی اور اس بات کو قوم کے سامنے رکھا کہ میجر ریٹائر عادل راجہ بھارت سے فنڈنگ لیتے ہیں اور بھارت کا سہولت کار اور اسرائیل کا کارندہ ہے۔

عادل راجہ نے پاک فوج اور شوبز ادا کاراؤں کی کردار کشی کی اور ملک میں شدت پسندی، انتشار، نفرت اور ریاست مخالف پراپیگنڈا کو پھیلانے میں  ہر ہربہ استعمال کیا۔ عادل راجہ تحریک انصاف کے حمایتی اور فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرتے تھے۔ حمید خان روکھڑی نے دعوی کیا کہ عادل راجہ اور تحریک انصاف کے چئیرمین آپس میں براہ راست رابطے میں تھے۔ 9 مئی کے واقعے میں بھی عادل راجہ نے قلیدی کردار ادا کیا، اور لوگوں کو عسکری قیادت پر حملہ کرنے پر اکسایا تاکہ فوج اور عوام میں تصادم ہو سکے۔

بھارت کی خفیہ ایجنسی کے سابق بھارتی میجر  گورو آریا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ میجر عادل راجہ کو بھارت میں نیشنیلٹی دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ بھارت اور یہودی ایجنٹس کے ساتھ مل کر میجر عادل راجہ نے پاکستان کا شیرازہ بکھیرنے کی ایک خطرناک سازش رچی جس میں پاکستانی عوام نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

پاکستان میں میجر ریٹائر عادل راجہ کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں جن میں فارن فنڈنگ، تھانا رمنا میں بغاوت اور اکسانے کے الزام میں مقدمہ، جبکہ راولپنڈی میں زمینوں کی خریداری میں کروڑوں کا فراڈ سے متعلق کیس سر فہرست ہیں۔  ان تمام مقدمات میں گرفتاری کے ڈر سے میجر  ریٹائر عادل راجہ ملک سے فرار اور لندن میں نمودار ہیں، ان کے پروپیگنڈا کا سلسلہ اب لندن سے جاری ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے 53 ویں اجلاس میں   انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی نمائندے نے تاریخ میں پہلی بار  پاکستان پر تنقید کی اور کہا کہ پاکستان سے جبری گمشدگیوں، تشدد، پر امن احتجاج پر کریک ڈاؤن اور مذہبی اقلیتوں کو روکنے کے لیے کاروائی کا مطالبہ کیا۔ فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والا اسرائیل کس منہ سے انسانی حقوق کی نصیحتیں کر رہا ہے، فلسطین میں بچوں، معذوروں، عورتوں اور مردوں کے حقوق سلب کر کے ان کی زندگیوں میں صفہ ماتم بچھا کہ اسرائیل کو انسانی حقوق کی باتیں زیب نہیں دیتی ہیں۔

اسرائیل پاکستان سے انسانی حقوق کے عالمی معیارات کے مطابق ہم جنس پرستی کی قانونی اجازت کا بھی مطالبہ کرتا ہے اور امتیازی سلوک کے خلاف جامع قانون سازی اور جنسی رجحان اور صنفی شناخت کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے خاتمہ کی نصیحت کرتا ہے۔ اسرائیل آخر کس وجہ سے  پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل دے رہا ہے یہ بات قابل غور ہے۔

اسرائیل کا تحریک انصاف کے لیے اتنا نرم گوشہ کس وجہ سے ہے اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ عادل راجہ اسرائیل کے پیسوں پر پلنے والا اسرائیلی کارندہ ہے جو ملک و قوم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی خاطر پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف زہر افشانی کرتا رہا ہے۔ عمران خان دور حکومت میں بھی عمران خان اسرائیل کی حمایت کرتے دکھائی دیئے ہیں۔

9مئی کے واقعات اور اشتعال انگیز ویڈیو پیغامات کی وجہ سے اسکاٹ لینڈ پولیس نے عادل راجہ کو گرفتار کیا کیونکہ برطانیہ کے قانون میں اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ اپنی ویڈیوز کے زریعے لوگوں کے جذبات کو ابھارا یا اکسایا جائے۔ لندن پولیس نے عادل راجہ کو فل الوقت رہا کر دیا ہے لیکن پاکستان کی جانب سے اس بات کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے کہ عادل راجہ کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے۔ عادل راجہ نے تحریک انصاف کے چئیرمین کے ساتھ مل کے لوگوں کو عسکری قیادت پر حملوں پر اکسایا اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔ عادل راجہ بھارت اور اسرائیل کا جاسوس ہے اس جیسے وطن غدار کو جتنی جلدی  ہوسکے انجام کو  پہنچانا چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں