نیب نے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات و میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لی

0
47

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ  طویل لوڈ شیڈنگ، اربوں روپے کی اووربلنگ اور حکومت پاکستان کے ساتھ کئے گئے معاہدے جس کے تحت کے الیکٹرک نے مبینہ طور پر بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے مطلوبہ سرمایہ کاری کرنا تھی اور اس معاہدہ کی مبینہ طور پر مکمل پاسداری نہ کرنے کے الزام میں نیب کراچی کو انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔ نیب کراچی کو کے الیکٹرک سے معاہدہ کی کاپی، متعلقہ دستاویزات اور سرمایہ کاری کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ہمیشہ اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ کے الیکٹرک کو عوام سے اووربلنگ کی مد میں مبینہ طو ر پر اربوں روپے کی رقوم ہتھیانے، غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور معاہدہ کی پاسداری نہ کرنے  کی اجازت نہیں دے گا۔ نیب بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتا ہے چئیرمین نیب نے  نیب کراچی کو کے الیکٹرک کے خلاف تین ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام الناس کو مبینہ طور پر لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں